اسلام آباد : پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ

16 Apr, 2018 پی ٹی وی نیوز
پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ میں اسلام آباد کمانڈرز، راول جگنی، لاہور استاد اور کراچی کرارے کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کے حمیدی ہال میں جاری لیگ کے پہلے روز اسلام آباد کمانڈرز نے ملتان صوفیاں کو 3-0 سے شکست دی، کراچی قرارے نے فیصل آباد شیردل کو 3-1 سے ہرا یا اور راول جگنی پشاور دلاور کیخلاف 3-1 سے کامیاب رہی ۔لیگ میں ملک بھر سے سو سے زائد پروفیشنل مردوخواتین کھلاڑی آٹھ مختلف ٹیموں کی صورت میں حصہ لے رہے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: