سعودی عرب میں پہلا سینما گھر کھلنے سے قبل آپ کو کیا جاننا چاہیے ؟

16 Apr, 2018 العربیہ
سعودی عرب میں کئی عشروں کے بعد دارالحکومت الریاض میں بدھ سے پہلا سینما گھر کھل رہا ہے۔مملکت میں اس تفریحی سرگرمی کے آغاز سے قبل کیا آپ درج ذیل معلومات آگاہ ہیں ۔ اگر نہیں تو پھر جانیے : * سعودی عرب نے آیندہ پانچ سال کے دوران میں 15 شہروں میں 40 سینماگھر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اقدام مملکت میں تفریحی شعبے کی ترقی کا حصہ ہے۔2030ء تک 25 سعودی شہروں میں ایک سو تھیٹر قائم کیے جائیں گے۔ * سعودی وزارت ِاطلاعات کے مطابق 2030ء تک مختلف شہروں میں 350 سینما تھیٹر کھولے جائیں گے اور ان کی 2500 سکرینیں ہوں گی۔ * سعودی عرب میں سینما گھر چلانے کے لیے جس کمپنی کو پہلا لائسنس جاری کیا گیا ہے ، وہ امریکی کمپنی اے ایم سی ہے۔ * سعودی دارالحکومت الریاض کے ایک عارضی سینما گھر میں سب سے پہلے فلم بلیک پینتھر دکھائی جارہی ہے۔امریکا میں یہ فلم اب تک ساڑھے 66 کروڑ ڈالرز کا کاروبار کر چکی ہے اور شمالی امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی یہ تیسری فلم ہے۔ * اس فلم کی الریاض میں شاہ عبداللہ مالیاتی مرکز کے ایک تھیٹر میں نمائش کی جائے گی۔اس کے ہال میں 620 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس تاریخی موقع پر اے ایم سی ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کررہی ہے۔ * ابتدائی طور پر اس فلم کا ٹکٹ 50 ریال کا ہوگا۔ * سعودی سینما کا ٹویٹر پر ‘alcinema_sa’ کے نام سے سرکاری اکاؤنٹ بھی بنا دیا گیا ہے۔ ٹویٹر کی سائٹ پر نمودار ہونے کے بعد صرف پہلے تین گھنٹے میں اس کے پیروکاروں کی تعداد 42 ہزار ہوگئی تھی۔اس کا پہلا ٹویٹ ’’ وی آر بیک‘‘ (ہم واپس آگئے) تھا۔ * سعودی عرب کی وزارتِ ثقافت اور اطلاعات کے تخمینے کے مطابق مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی ) میں سینما کے شعبے کا حصہ 24 ارب ڈالرز سے زیادہ ہوگا۔ * سینماؤں کے قیام سے سعودی عرب میں 2030ء تک 30 ہزار سے زیادہ افراد کو کل وقتی روزگار میسر آئے گا اور جزوقتی روزگار کے ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: