جتنے مرضی ساتھیوں کو لےجائیں سب واپس آئیں گے، فاروق ستار

17 Apr, 2018 اب تک
جتنے مرضی ساتھیوں کو لےجائیں سب واپس آئیں گے، فاروق ستارحیدرآباد: (16 اپریل 2018) پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ میں واپس آگئے۔ فاروق ستار نے کہا ہے کہ جتنے مرضی ساتھیوں کو لے جائیں۔ جانے والے الٹے قدموں واپس آئیں گے۔حیدرآباد میں فاروق ستارپی ایس پی میں شمولیت اختیارکرنےوالےرکن قومی اسمبلی وسیم حسین کے گھر پہنچےاورانہیں گلے لگایا۔فاروق ستارکےمنانےپرایم این اےوسیم حسین ایم کیو ایم پاکستان میں واپس آگئے۔ رکن قومی اسمبلی وسیم حسین کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے سب کارکن واپس آئیں گے۔ کارکنان کا کسی اور تنظیم میں جانا دوسرے کارکنوں کیلئے بڑا دھچکا ہوتا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ پی ایس پی کے دوستوں کوعوام میں پذیرائی نہیں ملی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: