فاروق ستارخفیہ ملاقاتوں میں اپنے لیئے پیکج مانگتے رہے، مصطفیٰ کمال

17 Apr, 2018 اب تک
فاروق ستارخفیہ ملاقاتوں میں اپنے لیئے پیکج مانگتے رہے، مصطفیٰ کمالکراچی: (16 اپریل 2018) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار جھوٹ بولتے ہیں۔ فاروق ستار نے انیس قائم خانی سے کئی خفیہ ملاقاتیں کیں۔ جن میں وہ اپنے لیے پیکج مانگتے رہے۔ فاروق ستار پر پی ایس پی کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔ابتک نیوز کے پروگرام ٹو نائٹ ود فریحہ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ فاروق ستار نے سینیٹ الیکشن میں ہم سے گڑگڑا کر کامران ٹیسوری کے لیے دو ووٹ مانگے۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے پاس فاروق ستار کی کئی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جو پروگرام میں دکھائی نہیں جا سکتے۔وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور فاروق ستار کے درمیان ملاقات کے حوالے سے مصطفی کمال نے کہا کہ فاروق ستار شہباز شریف کے پاس قوم کا مقدمہ لڑنے نہیں گئے تھے، فاروق ستار کا وہی بیانیہ ہے جو نوازشریف کا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: