صرف نواز کے نااہل ہونے سے کرپشن کا ناسور ختم نہیں ہو گا، سراج الحق

17 Apr, 2018 اب تک
صرف نواز کے نااہل ہونے سے کرپشن کا ناسور ختم نہیں ہو گا، سراج الحقلاہور: (16 اپریل 2018) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانے کے لیے سیاست کو کرپشن سے پاک کرنا ہو گا۔ صرف ایک نواز شریف کے نااہل ہونے سے کرپشن کا ناسور ختم ہونے والا نہیں ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کرپشن کیخلاف ایک بار پھر بول اٹھے کہتے ہیں پانامہ لیکس کے چار سو چھتیس کرداروں، قرضےمعاف کرانے اور دبئی ولندن لیکس کے کرداروں کا بھی احتساب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بارے میں لوگ شکوک وشبہات کااظہار کررہے ہیں لیکن بروقت الیکشن وقت کا تقاضا اور ملکی استحکام کےلیےضروری ہیں۔انہوں نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے فاٹا تک دائرہ اختیار کا سینیٹ سے پاس ہونے والے بل کو بارش کا پہلا قطرہ قرار دیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاس ہونے والے بل سےقبائلی عوام کےحقوق کی بحالی کا راستہ کھلا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبائل کواین ایف سی سے تین فیصد حصہ دیا جائے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: