نگراں وزیراعلیٰ کیلئے کوئی نام فائنل نہیں ہوا، میاں محمود الرشید

17 Apr, 2018 اب تک
نگراں وزیراعلیٰ کیلئے کوئی نام فائنل نہیں ہوا، میاں محمود الرشیدلاہور: (16 اپریل 2018) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ کےلیے ناموں سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ کہتے ہیں نگران وزیراعلیٰ کیلئے اب کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے ناموں سےمتعلق خبریں میڈیا پرگردش کررہی تھیں جس کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد نام پیش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے اب تک اپوزیشن کی جانب سے کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔ اس حوالے سے میڈیاپرچلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ رواں ہفتےتمام پارلیمانی جماعتوں کےاجلاس میں یہ معاملہ زیرغورآ ئےگا۔ پیپلزپارٹی، ق لیگ اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرز اجلاس میں شریک ہوں گے،جس میں نگران وزیراعلیٰ کےلیے مختلف ناموں پر غور کیاجائے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: