جاپانی شہریوں کا وزیراعظم کی مبینہ بدعنوانی کیخلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

17 Apr, 2018 نوائے وقت
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے وزیرِاعظم شنزو ایبے کی حکومت سے منسلک سکینڈلز کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ کی عمارت کے مرکزی داخلی دروازے کے سامنے سینکڑوں افراد نے ریلی نکالی، ریلی دوپہر 2 بجے شروع ہوئی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ’’مکمل حقائق کی فراہمی‘‘ اور ’’شفاف سیاست‘‘ کے مطالبات درج تھے۔ شرکا نے حکومت خلاف نعرے بھی لگائے ۔ مظاہرین نے کہاکہ وہ جعلسازی اور حقائق کو چھپانے کی کوشش کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے متعلق دونوں سکینڈلزکے بارے میں سچ جاننا چاہتے ہیں جن میں سے ایک وزارت خزانہ کے حوالے سے ہے جس میں سکول کو زمین کی فروخت میں بھاری رعایت دینے اور سرکاری دستاویزات میں وزارت نے رد و بدل کی تھی۔ وزیر اعظم ایبے کی اہلیہ کو سکول کی اعزازی پرنسپل بنانے کے منصوبے پر شدید تنقید کی گئی اور اس وجہ سے جانبدارانہ رویہ کے الزامات بھی لگنا شروع ہو ئے تھے۔عوام ایک ویٹیرینری سکول کھولنے کی منظوری کے عمل کے حوالے سے بھی سوالات اْٹھا رہے ہیں جس کے منتظم وزیرِاعظم کے قریبی دوست ہیں اور وزیر اعظم کے سابق سیکرٹری نے عندیہ دیا تھا کہ اِس منصوبے میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی تھی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: