میٹرک سائنس وجنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ پریکٹیکل امتحانات

image
ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات خالد احسان کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک سائنس وجنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ پریکٹیکل امتحانات 2018میں شرکت کے ایسے خواہشمند طلبہ وطالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے امپروومنٹ آف گریڈ ، اضافی پرچے،ایک ساتھ تمام پرچے اور فیل ہوجانے والے امیدواروں کے پریکٹیکل فزکس، علم کیمیا ، حیاتیات ، کمپیوٹر اسٹیڈیز، فوڈ اور نیوٹریشن، ملبوسات، پارچہ بافی، بریل کے امتحانات 2مئی سے 15مئی تک شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق طلباء کیلئے دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول L.21/1کریم آباد،گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر1ناظم آبا نمبر2، اوکھائی میمن بوائز سیکنڈری اسکول مچھی مانی روڈ نمبر1کھارادر، پروگریسو ماڈل سیکنڈری اسکول 246 گارڈن ویسٹ، ایگرو ٹیکنیکل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول شاہ فیصل کالونی نمبر 2، ملت گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر2، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 2لانڈھی ساڑھے 5جبکہ طالبات کیلئے کمپری ہینسو گرلز سیکنڈری اسکول بلاک ایم نارتھ ناظم آباد،گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر1جیکب لائن،ملت گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر2 اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر2لانڈھی ساڑھے 5 شامل ہیں۔ تمام امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ متعلقہ مراکز میں اپنے عملی امتحانات میں شامل ہوں۔ امیدواروں کو عملی امتحانات کا شیڈول ان کے رہائشی پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں بورڈ میں27اپریل سے کمرہ نمبر 48بلاک بی سیکنڈ فلور میں 9بجے سے 5بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.