کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: ملتوی ہونے والے پرچے اور نئی تاریخ

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے 2مئی کو ہونے والے پرچے شب برأت کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے ہیں،یہ پرچے اب 17مئی کو ہوں گے جبکہ 17مئی کو ہونے والا پرچہ 18مئی کو منعقد ہوگا،

تفصیلات کے مطابق بروز بدھ 2مئی کو ملتوی ہونے والا سائنس گروپس کا فزکس پرچہ دوم اب بروز جمعرات17مئی کو صبح ساڑھے نو سے ساڑھے بارہ بجے تک جبکہ کامرس ر یگولرو پرائیویٹ گروپس کا اکاؤنٹنگ پرچہ دوم 17مئی کو ہی دوپہر 2بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد ہوگا، اسی طرح 17مئی کو ملتوی ہونے والا کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کا بزنس میتھ میٹکس پرچہ اول (Failures) بروز جمعہ 18مئی کو دوپہر 3بجے سے شام 5بجے تک منعقد ہوگا، تمام امتحانی پرچے سابقہ امتحانی سینٹرز پر ہی منعقد ہوں گے، دو مئی کو انٹربورڈ آفس میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.