سندھ: موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کی سفارش

image
شہر قائد سمیت سندھ میں پڑنے والی گرمی کی شدت میں اضافے نے ناصرف بڑوں کو پریشان کردیا ہے بلکہ اس سے بچے بھی محفوظ نہیں ہیں اور ماہ رمضان کی آمد بھی ہے۔

 اسی کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل ازوقت کرنے کی سفارش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات جلد کرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ ہاﺅس بھجوا دی ہے جس کے منظور ہونے کی صورت میں چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا جائے گا۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سمری میں موسم گرما کی تعطیلات 14 مئی سے 15 جولائی تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر ہوگا۔ خیال رہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں تاہم گزشتہ سال بھی شدید گرمی کے باعث قبل از وقت چھٹیاں دے دی گئی تھیں جبکہ پنجاب میں بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ماہ رمضان اور گرمی میں اضافے کی شدت کے باعث سکولوں میں بچوں کو وقت سے پہلے ہی گرمیوں کی چھٹیاں دے دی جائیں گی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.