سندھ کے پوزیشن ہولڈرز کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان اور تقریب

15 May, 2018 ہماری ویب
وزیراعلیٰ سندھ جناب سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔

پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو بروز منگل 15مئی 2018ء کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں خصوصی تقریب میں ایوارڈ اور انعامی رقم دی جائے گی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو تین لاکھ روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو دو لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ یاد رہے ماضی میں کبھی صوبہ سندھ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو اتنی خطیر انعامی رقم نہیں دی گئی۔انٹربورڈ کراچی کے تحت منعقدہ سالانہ امتحانات برائے 2017ء میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اپنے والدین ،سرپرست یاتعلیمی ادارے کے سربراہ کے ہمراہ ساڑھے گیارہ بجے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ جائیں۔اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے انٹربورڈ میں سیکرٹری بورڈ مسز زرینہ راشد، ناظم امتحانات محمد جعفر اور ڈپٹی سیکرٹری عظیم احمد سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 


Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: