شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

16 May, 2018 نوائے وقت
ملتان(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔سابق کپتان اور قومی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔عمرے کے دوران لی گئی تصویر شعیب ملک نیاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرائی جس میں ثانیہ مرزا سر پردوپٹہ اوڑھے نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: