آئرلینڈکے خلاف جیت:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار

16 May, 2018 اب تک
آئرلینڈکے خلاف جیت:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقراردبئی (16مئی، 2018)آئرلینڈکے خلاف واحد ٹیسٹ جیت کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔فتح سے گرین شرٹس کوایک پوائنٹ ملا۔بھارت بدستور نمبرون اورجنوبی افریقانمبردو پرفائز ہیں۔آئر لینڈ کےخلاف سے واحد ٹیسٹ میں کامیابی سے پاکستان کو ایک پوائنٹ حاصل ہوا۔87 پوائنٹس کےساتھ گرین شرٹس کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔نووارد ٹیسٹ ٹیم کے خلاف اولین ٹیسٹ میں شکست سے سرفرازاحمدالیون کوپانچ اورڈرا ہونے پردوپوائنٹس گنوانے پڑتے۔تاہم فتح نے اسے خطرے سے محفوظ رکھا۔تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 125،جنوبی افریقا 112 اورآسٹریلیا106پوائنٹس لے کربدستورپہلی،دوسری اورتیسری پوزیشن پرفائز ہیں۔ نیوزی لینڈ چوتھے،انگلینڈ پانچویں اورسری لنکا چھٹے نمبر پربراجمان ہے۔بنگلہ دیش آٹھویں ،ویسٹ انڈیز نویں اورزمبابوے صرف دوپوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پرموجود ہے۔آئرلینڈ کو ٹیسٹ رینکنگ میں کھاتہ کھولنے کا مزید انتظار کرنا ہوگا۔16-05-2018 ICC Ireland vs Pakistan match Ranking test
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: