اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ فائنل: ازبکستان نے پاکستان کو شکست دے دی

16 May, 2018 اب تک
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ فائنل: ازبکستان نے پاکستان کو شکست دے دیویب ڈسک:(16 مئی 2018) روس کے شہر ماسکو میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کا ٹائٹل ازبکستان کے نام۔ ازبکستان اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا ہے۔اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ میں پاکستان اورازبکستان کافائنل مقررہ وقت میں 1-1سے برابر ہوگیا جس کے بعد جیت کا فیصلہ پینلٹی ککس کی بنیاد پر ہونا قرار پایا۔پینلٹی ککس پر پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ازبکستان کے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے جیت کر ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔واضح رہے کہ دو ہزار چودہ میں برازیل میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد دو ہزار دس سے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں فیفا کے میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: