یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے تحت سستی اشیا کی خریداری کا آغاز

16 May, 2018 اب تک
یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے تحت سستی اشیا کی خریداری کا آغازویب ڈیسک:(16 مئی 2018) رمضان المبارک کے پیش نظر ملک بھر میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب ایک ہزار سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر حکومت کی جانب سے ایک ارب تہتر کروڑ روپے کی سبسڈی کے رمضان پیکج پر عملدرآمد شروع ہوگیا جس کے بعد مارکیٹ کے مقابلے میں اشیاء ضروریہ پانچ سے دس فیصد کم قیمت پر دستیاب ہیں۔تمام یوٹیلی اسٹورز پر چینی فی کلو پانچ روپے کمی کے بعد اکیاون روپے میں دستیاب ہے جبکہ دال چنا پر پچیس روپے سبسڈی دی گئی ہے جس کے بعد دال چنا ایک سو بیس کے بجائے پچیانوے روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔دال مونگ ایک سو پندرہ کے بجائے نوے روپےفی کلو، دال ماش ایک سو چالیس کے بجائےایک سو پانچ روپے فی کلو، دال مسور ایک سو پندرہ کے بجائےاسی روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر سفید چنے کیفی کلو قیمت ایک سو چالیس روپے، بیسن ایک سو بیس روپے فی کلو، کھجور (آدھا کلو) 75 روپے فی پیکٹ، سپر باسمتی چاول ایک سو دس روپے فی کلو، سیلا چاول ایک سو پندرہ روپےاور ٹوٹا چاول تریسٹھ روپے فی کلو میں فروخت کیے جارہے ہیں۔مصالحہ جات کی قیمتوں پر دس فیصد، آٹے کے بیس کلو کے تھیلے پر اسی روپے، مختلف برانڈز کے گھی پر پندرہ روپے اور کوکنگ آئل پر دس روپے فی لیٹر تک کی خصوصی بچت دی گئی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: