کپتان کا سونامی پوری مسلم لیگ کو بہالے گیا ۔۔ ن لیگ کے اتنے مرکزی رہنما پی ٹی آئی میں شامل کہ شریف خاندان ہکا بکا رہ گیا

16 May, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں سیاستدانوں کی شمولیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔(ن)لیگ تین رہنمائوں نے پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی۔جاری بیان کے مطابق ملتان سے (ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں نے چیئرمین تحریک انصاف --> سے ملاقات کی۔گجرات سے (ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اشرف دیونہ ، چوہدری افضل دیونہ اور ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی مظہرعباس راں بنی گالہ آئے جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان بھی موجود تھے ۔ تینوں رہنمائوں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالے سیاسی رہنمائوں کا خیر مقدم کیا ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: