پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں: عمران خان

17 May, 2018 چینل24
اسلام آباد (24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ محبت دکھا کر سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی پارٹی کے حق میں مہم چلارہے ہیں۔ نواز شریف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ Much as I appreciate Nawaz campaigning for PTI through his now-obvious love fest with Modi, to save his corruption & business interests; I am alarmed that at the rate he is speaking Modi's language PTI may not be able to take in the massive exodus from PMLN. — Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 16, 2018 عمران خان کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف کا مودی سے محبت جتانے کا مقصد کاروباری مفادات کو تحفظ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں، وہ جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں تو بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے۔ اپنی کرپشن اور کاروباری مفادات بچانے کیلئے نواز شریف مودی کی زبان بول کر جس انداز میں تحریک انصاف کا کام آسان بنا رہے ہیں میرے لئے وہ قابل قدر ہے۔ مجھے تو خدشہ ہونے لگا ہے کہ اگر نواز شریف اسی رفتار سے مودی کا راگ الاپتے رہے تو ہمارے لئے نون لیگ کی باقیات سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔ — Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 16, 2018 انھوں نے مزید کہا کہ اپنی کرپشن اور کاروباری مفادات بچانے کے لیےجس انداز میں تحریک انصاف کا کام آسان بنا رہے ہیں میرے لیے وہ قابل قدر ہے۔ مجھے تو خدشہ ہونے لگا ہے کہ اگر نواز شریف اسی رفتار سے مودی کا راگ الاپتے رہے تو ہمارے لیے ن لیگ کی باقیات سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: