ازبکستان نے سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ جیت لیا

17 May, 2018 پی ٹی وی نیوز
ازبکستان نے سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ماسکو میں کھیلے گئے فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو ہرایا۔میچ کے چھٹے منٹ میں ازبکستان نے گول کر کے برتری حاصل کی۔پاکستان نے چھ منٹ بعد گول کرکے برتری ختم کردی۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم کوئی ٹیم کامیابی حاصل نہ کر پائی اور فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔پنلٹی ککس پر ازبکستان نے پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے فتح حاصل کی۔اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ روایتی طور پر فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک میں عالمی کپ سے ایک ماہ قبل کھیلا جا تا ہے۔ 2014 میں برازیل میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: