شدید گرمی میں دھوپ کی تمازت سے جلد متاثر ہوسکتی ہے، ماہرین طب

17 May, 2018 اب تک
شدید گرمی میں دھوپ کی تمازت سے جلد متاثر ہوسکتی ہے، ماہرین طبویب ڈیسک:(16 مئی 2018) شدید گرمی کے دوران براہ راست دھوپ میں نکلنے سے دھوپ کی تمازت کے باعث جلد متاثر ہوسکتی ہے۔بچوں اور ضعیف افراد کو غیرضروری طور پردھوپ میں نکلنے سے روکاجائے گرمی کی وجہ سے خارج ہونے والے پسینے سے جسم میں نمکیات کی کمی ہوجاتی ہے ایسی صورت میں پانی نہ پینے سے سر درد،چکر آنا اور متلی محسوس ہونے لگتی ہے۔شہری شدید گرمی میں دن بھر میں 15 گلاس پانی پئیں، پانی پینے سے خون میں پانی کا تناسب بھی برقرار رہتا ہے،خون میں پانی کی کمی سے سیل کا توازن بھی بگڑ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے گفتگو میں کیا ماہرین طب کا کہنا تھا کہ گرمی میں تیز مصالحے دار مرغن کھانوں سے پرہیز کیاجائے۔گھرکے ٹھنڈے مشروبات مفید ہیں، مشروبات میں لیموں کا رس شامل کیا جائے تاہم ٹھیلوں پر فروخت ہونے والے مشروبات سے اجتناب کیا جائے۔ رنگین مشروبات مضر صحت ماحول اور اجزا سے تیارکیے جاتے ہیں۔ماہرین طب نے کہا ہے کہ دوپہر میں دہی اور ہلکی غذا کھائی جائے۔ دوپہر12 سے 4 بجے تک تیز دھوپ میں نکلنے سے اجتناب کریں کیونکہ احتیاط ہی علاج سے بہتر ہے۔یہ بھی پڑھیےرینجرز نے کراچی میں فری ڈسپنسری کا افتتاح کر دیاتخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد ذہنی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں، تحقیقAbbTakk News health Heat Water
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: