کوئٹہ میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں کالعدم گروپ کا صوبائی سربراہ ہلاک

17 May, 2018 وائس آف امریکہ اردو
کوئٹہ —ستارکاکڑبلوچستان کے مرکزی شہر کو ئٹہ کے ایک نواحي علاقے میں سیکیورٹی اداروں نے آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے صوبائی سربراہ سمیت تین دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی ادارے کا ایک افسر بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور پانچ اہل کار شديد زخمی ہو گئے۔فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بُدھ کو رات گئے ایئر پورٹ روڈ پر چلتن ہاؤسنگ اسکیم کے قر یبی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی اداروں نے آپریشن شروع کیا ۔دہشت گردوں نے جواباً سیکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سُلطان بادینی ا ور دو خودکش بمبار ہلاک ہو گئے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: