بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 3 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا افسر شہید

17 May, 2018 اب تک
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 3 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا افسر شہیدکوئٹہ : ( 17 مئی 2018) سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی ، ہزارہ کمیونٹی اور پولیس افسران کے قتل میں ملوث لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ مار دیا گیا ۔ دفاع وطن کی خاطر پاک فوج کے ایک اور افسر نے جام شہادت بھی نوش کیا ۔پاک سرزمین کو فسادیوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن ردالفساد جاری ۔ آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی ، ہزارہ برادری اور پولیس افسران کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد دو خودکش بمباروں سمیت ہلاک ۔ دہشتگرد لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ تھا۔ دفاع وطن کی خاطر ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ، چار حوان زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے کلی میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں سو سے زائد قتل کی واردتوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا ۔ دہشتگرد سلمان بادینی لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ تھا اور ہزارہ برادری اور پولیس افسران کے قتل میں ملوث تھا۔ سلمان بادینی کے ساتھ دو مزید خودکش بمبار بھی اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں جہنم واصل ہوے۔آئی ایس ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہو گئے جبکہ چار جوان زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: