کراچی ٹریفک پولیس کا رمضان میں شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان

17 May, 2018 اب تک
کراچی ٹریفک پولیس کا رمضان میں شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پلانکراچی : (17 مئی 2018) کراچی کی ٹریفک پولیس نےرمضان المبارک میں شہریوں کوزحمت سےبچانےکیلئےٹریفک پلان مرتب کرلیا۔ شہر کے پانچ اہم مقامات کو ٹریفک پولیس نے پانچ سیکٹرزمیں تقسیم کردیا ہے۔ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے۔ کراچی کے پانچ اہم روٹس پر ٹریفک پولیس کے چھ سوستر اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے پانچ اہم مقامات کوٹریفک پولیس نے پانچ سیکٹرز میں تقسیم کیاہے۔پہلاسیکٹرٹاورسےقائدآباد، دوسراسیکٹرعیدگاہ چوک سےسہراب گوٹھ، تیسراسیکٹرگرومندرسےپاور ہاؤس نیوکراچی، چوتھا سیکٹر سمینز چورنگی سے مواچھ گوٹھ اور پانچواں سیکٹر گارڈن سے حبیب بینک تک ہوگا ۔تمام سیکٹرز میں مجموعی طور پر تین ہزار پانچ سو اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ ماہ مقدس میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سٹی وارڈنز اور اسکاؤٹس کی بھی خدمات لی جائیں گی۔ شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت سے بچانے کےلئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: