سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پر اسکول اینڈ اکیڈمی انڈر16 چمپئن شپ کا افتتاحی میچ میں سکسٹین اسٹار اکیڈمی کی کامیابی

image
نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے میں لیثررلیگس کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے‘ شمس الدین پریمئر اور ڈویثرن ون میں 8,8ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر باہم مقابل ہونگی‘ عیدالفطر کے بعد باقاعدہ آغاز ہوگا

 لیثرر لیگس نے انڈر16کے کھلاڑیوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے جو مربوط حکمت عملی بنائی ہے اسکی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اپنا مکمل تعاون پیش کریں گے۔ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ کھیل نہ صرف صحت و تندرستی کا بہترین ذریعہ اور معاشرتی برائیوں سے روکتے ہیں۔ سندھ گورنمنٹ کھیلوں کے فروغ میں انتہائی مخلص ہے اور حالیہ سندھ گیمز کی کامیابی اور اس میں ہزاروں کھلاڑیوں کی شرکت اس کی دلیل کہی جاسکتی ہے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ٹرنک والا فیملی کی جانب سے اسکول فٹبال کو دوبارہ بحال کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سندھ گورنمنٹ سے وابستہ کراچی کے جملہ اسکول لیثرر لیگس کی اسکول چمپئن شپ میں شرکت اور اپنی عمدہ کارکردگی سے اپنے اسکول اور شہر کا نام روشن کریں۔ ان خیالات کا اظہار شمس الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ، کراچی، گورنمنٹ آف سندھ نے لیثررلیگس اسکول اینڈ اکیڈمیز انڈر 16چمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں سکسٹین اسٹار گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔ اس موقع پرنصرت حسین، کوارڈنیٹر اسپورٹس، کراچی، گورنمنٹ آف سندھ ، ریاض احمد، ایریامنیجر لیثررلیگس ، کراچی، ہارون شیرازی، محمد شہزاد، محبوب خان ، محمد اظہر و دیگر بھی موجود تھے۔افتتاحی نمائشی میچ میں سکسٹین اسٹار اکیڈمی نے اینگلو فائنل پبلک اسکول کو 1-0سے شکست دی۔ فیصلہ کن گول رافع نے اسکور کیا۔ ریاض احمد کے مطابق لیثرر لیگس کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی بتدریج اسکول اینڈ اکیڈمیز انڈر 16چمپئن شپ جلد شروع کی جارہی ہیں جس کے لئے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور عیدالفطر کے بعد سندھ کے دیگر شہروں میں بھی اس ایونٹ کا آغاز ہوجائے گا۔ ہر وینیو پر کم از کم 16ٹیموں کی شرکت یقینی ہونی چاہیے۔ فی کھلاڑی 100روپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے ۔ جس میں 4میچز ہفت وار ہر کھلاڑی کھیلے گا۔ ہر وینیو کی ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی بھی دی جائے گی اوریہ ٹیمیں انٹراسکول اینڈ اکیڈمیز چمپئن شپ میں حصہ لے گی اور اسکی فاتح سٹی چمپئن شپ میں حصہ لے گی بعدازاں عمدہ کارکردگی انہیں انٹرا سٹی، نیشنل چمپئن شپ اور ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بھی بناسکتی ہے۔علاوہ ازیں وہ کھلاڑی جو فٹبال کھیل کو اپنا روزگار بنانا چاہتے ہیں انہیں بحیثیت پروفیشنل ریفریز ،میچ سپروائزاور کوارڈنیٹر لیثررلیگس کا حصہ بنایا جائے گا۔
ریاض احمد نے مزید بتایا کہ اسکول اور اکیڈمیز کی طرح کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات بھی لیثرر لیگس کی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔جو مذکورہ سسٹم کے تحت ہی ایونٹ میں حصہ لے سکیں گے۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.