2017: اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طالبعلموں کو انعامی رقم

image
وزیراعلیٰ سندھ جناب سید مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامی رقم کی تقسیم کے بعد اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامی رقم دینے کیلئے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی 28اور 29مئی کو تقاریب کا انعقاد کررہا ہے،

 سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کے آڈیٹوریم میں ہونے والی تقاریب میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے 2524 طلباء و طالبات کو فی طالب علم 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔28مئی کو اے ون گریڈ حاصل کرنے والے سائنس پری میڈیکل کے 1243، آرٹس ریگولر کے 10اور آرٹس پرائیویٹ کے ایک طالب علم کو جبکہ 29مئی کو سائنس پری انجینئرنگ کے 1095، سائنس جنرل کے 29 اور کامرس ریگولر کے 146 طلباء و طالبات کوانعامی رقم کے چیک دیئے جائیں گے۔دونوں تقاریب میں دس بجے سے ایک بجے تک طالبات کو جبکہ دو بجے سے شام پانچ بجے تک طلباء کو انعامی رقم دی جائے گی۔جو طالب علم تقریب میں شرکت نہ کرسکیں وہ انعامی رقم کے چیک31 مئی سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اکاؤنٹس سیکشن کمرہ نمبر ایک سے حاصل کرسکتے ہیں۔اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء کیلئے اوریجنل ایڈمٹ کارڈز لانا ضروری ہوگا۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.