بھارتی اداکارہ دپیکا کی افطاری کرتے ہوئے تصاویر وائرل

image

ممبئی:بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ دپیکا ککڑ کی ماہ رمضان میں افطاری کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے ڈرامے ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے رواں سال کے آغاز میں ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا اور ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی تھی۔اداکارہ شادی کے بعد پہلا رمضان گزار رہی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔تصاویر اداکار شعیب ابراہیم کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ دپیکا ککڑ شوہر اور دیگر گھر والوں کے ساتھ افطاری کے دسترخوان پر بیٹھی ہیں اور نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔


💑

A post shared by shoaib Ibrahim (@shoaib2087) on

About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.