میٹرک میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

30 May, 2018 ہماری ویب
کراچی …… وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز میں پوزیشن ہولڈرز اور اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی باقاعدہ تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے اعزاز میں دی جا چکی ہے ۔

 اسی سلسلے میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ بورڈ سے الحاق دہم جماعت 2017 کے امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں بھی بورڈ ہذا میں ایک تقریب منعقدکی جائے گی جس کا اعلان باضابطہ طور پر جلد ہی کر دیا جائے گا۔  


Click here for Online Academic Results

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں