عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانا مشکل ہوگیا

11 Jun, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عید کے موقع پر کراچی سے اندرون ملک جانے والے اسٹیشن پر ٹرین کی راہ تکتے رہے، عید تک تمام ٹکٹ بھی فروخت ہوگئے، اسپیشل ٹرینیں بارہ اور تیرہ جون کو چلیں گی۔کراچی سے اندرون ملک جانے والے مشکل --> میں آگئے کسی کو اوکاڑہ جانا ہے تو کوئی لاہور جائے گا، کسی کو گجرات جانا ہے تو کسی کی منزل راولپنڈی ہے، مسافر کینٹ اسٹیشن پر بیٹھے رہ گئے لیکن ٹرین نہ آئی۔ٹریںیں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے کینٹ اسٹیشن پر مسافر پریشان بیٹھے رہے، مسافروں کا کہنا تھا کہ اپنوں میں عید کیسے منائیں ؟ گھر کیسے جائیں ؟ تمام ٹکٹ ہی فروخت ہوگئے۔عید اسپیشل ٹرینیں بارہ اور تیرہ جون کو چلیں گی مگر اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کو منزل تک کیسے پہنچایا جائے گا اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: