زینب کے قاتل کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج

12 Jun, 2018 اب تک
زینب کے قاتل کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارجلاہور:(12 جون، 2018) سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے اس کی پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی آٹھ سالہ زینب کے قاتل مجرم عمران نے سزائے موت کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی،جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بینچ نے مجرم کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور سزاکیخلاف اپیل خارج کردی ہے۔یاد رہے کہ آٹھ سالہ زینب قصور میں اپنی خالہ کے گھر کے باہر سے چار جنوری کو اغوا ہوگئی تھی اور پانچ روز بعد اس کی لاش کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی۔پولیس نے 14 روز کی تگ و دو کے بعد گزشتہ روز ملزم عمران کو گرفتار کیا جو قصور میں دیگر 8 بچیوں کے قتل میں بھی ملوث نکلا۔سترہ فروری کو قصور میں ذیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ننھی زینب کیس میں گرفتار ملزم عمران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چار بار موت کی سزا سنادی تھی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 17 فروری کو زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا جسے مجرم نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور ہائیکورٹ نے 20 مارچ کو اس کی اپیل خارج کردی تھی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: