دنیا کا طاقتورترین سپرکمپیوٹر

12 Jun, 2018 روزنامہ اوصاف
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ نے دنیا کا اب تک کا طاقتور ترین سپر کمپیوٹر پیش کردیا ہے جو ایک سیکنڈ میں دو لاکھ ٹریلین حسابی سوالات حل کرسکتا ہے ۔امریکی محکمہ توانائی کے زیر انتظام اوک رِج نیشنل لیبارٹری (او آر این ایل) نے دنیا --> کا طاقتور ترین سپر کمپیوٹر مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے جو اسی ادارے کے 2012 کے 27 پی ٹا فلاپس کمپیوٹر سے بھی 8 گنا زائد تیز رفتار اور طاقتور ہے ۔حیرت انگیز طور پر سائنس دان اس کمپیوٹر کے حریص ہیں کیونکہ سائنسی تحقیق کیلئے درکار بلند کمپیوٹنگ قوت صرف ایسے سپرکمپیوٹر ہی فراہم کرسکتے ہیں۔اس وقت موسمیات، کائناتی علوم، بائیو کیمسٹری، مصنوعی ذہانت اور دیگر علوم میں بہت زیادہ ڈیٹا پیدا ہورہا ہے جسے سمجھنا اور اس سے نتیجہ نکالنا عام کمپیوٹروں کے بس کی بات نہیں اسی بنا پر سائنسدان ایک جانب تو کسی بیماری کو سمجھنے کیلئے اس کا پورا ڈیٹا پراسیس کرتے ہیں تو دوسری جانب فلکیات دان کائنات کی گتھیوں کو سلجھانے کیلئے سپرکمپیوٹر استعمال کرتے ہیں اسی لئے دنیا بھر میں جدید ترین سپرکمپیوٹروں کی دوڑ جاری ہے جن میں چین، جاپان، برطانیہ اور یورپ وغیرہ طاقتور ترین سپر کمپیوٹروں پر کام کررہے ہیں
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: