رنبیر کپور کبھی بھی سنجے دت نہیں بن سکتے، ارشد واثی

12 Jun, 2018 نیو
ممبئی: سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’سنجو‘ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی اور ہر طرف اسی فلم کے چرچے جاری ہیں، ہر کوئی فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری کی تعریف کررہاہے مگر مایہ ناز بالی ووڈ اداکار اارشد وارثی کو ان کی اداکاری ایک آنکھ نہ بھا سکی انہوں نے کہا کہ کہ رنبیر کپور کبھی بھی سنجے دت نہیں بن سکتے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران جب ان سے فلم ’سنجو‘کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ فلم میں سنجے دت کا کردار کسی اور نے کیوں کیا، فلم میں انہیں خود ہی کام کرنا چاہئیے تھا کیونکہ کوئی دوسرا ان کے کردار سے انصاف نہیں کرسکتا۔۔۔۔فیس بک صارفین کیلئے نیا ”میموری“ فیچر متعارف واضح رہے کہ فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ منیشا کوئرالہ، پاریش راول، دیا مرزا، انوشکا شرما اور سونم کپور شامل ہیں۔ راجکمار ہیرانی کی زیر ہدایت بننے والی فلم’سنجو‘رواں ماہ 29 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ایپ ڈاؤن
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: