سیب کے سرکے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

13 Jun, 2018 نیو
لاہور :زیادہ تر گھروں میں عام طور پر غذاؤں کی تیاری میں سفید سرکہ استعمال کیا جاتا ہے، تاہم بعض گھروں میں سیب اورانگورسمیت دیگر پھلوں سے تیار کیے گئے سرکے بھی استعمال کیے جاتے ہیں جس طرح سفید سرکے کے کئی فوائد ہیں، اس طرح سیب کے سرکے کے بھی متعدد طبی فوائد ہیں۔ سیب کے سرکے کو کولیسٹرول کی کمی، دانتوں کی چمک، سانس کی بو کے خاتمے اور بالوں کو گرنے سے بچانے میں مددگار سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اس کے علاوہ بھی سیب کے سرکے کے کچھ اہم طبی فوائد ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق سیب کے سرکے میں پائی جانے والی اسیسیک ایسڈ خصوصیات کی وجہ سے یہ ذیابیطس 2 کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق سیب کے سرکے کو غذاؤں میں شامل کرکے استعمال کرنے والے افراد اضافی وزن سے محفوظ رہتے ہیں، کیوں کہ اس میں پائی جانے والی خصوصی اجزاء کولیسٹرول کی شرح کو برقرار رکھ کے وزن کو بڑھنے سے روکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ میٹابولزم کو مضبوط بناکر انسانی جسم میں شوگر کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے ، ماہرین نے بتایا کہ سیب کا سرکہ خصوصی طور پر خواتین کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ سیب کے سرکے کو باقاعدگی سے استعمال کرنے والی خواتین بچہ دانی میں پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتی ہیں، کیوں کہ یہ ان جراثیم کو بڑھنے سے روکتا ہے، جو پیچیدہ بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق سیب کے سرکے میں موجود امینوایسڈز انسانی جسم کی کمزوری اور سستی کو دور کرکے اس میں توانائی کی مقدار بڑھاتے ہیں ، ان کے مطابق اس سرکے میں پوٹاشیم سمیت دیگراجزاء بھی شامل ہیں جو تھکان کی کیفیت کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: