’پروجیکٹ غازی‘ اب کب سامنے آئے گی؟

13 Jun, 2018 ڈان نیوز
پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ’پروجیکٹ غازی‘ کا پریمیئر گزشتہ سال منعقد کیا گیا تاہم اس کی ریلیز اچانک ملتوی ہونے سے صرف شائقین کو ہی نہیں سینما مالکان کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ فلم کے مرکزی کردار بھی اس کے ریویوز سے کافی مایوس نظر آئے۔13 جولائی 2017 کو کراچی کے سینما ہال میں فلم کا پہلا پریمیئر منعقد ہوا تھا، جہاں مداحوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تاہم فلم کے آغاز کے 20 منٹ بعد ہی مرکزی اداکار ہمایوں سعید سینما ہال چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے، جن کے بعد بقیہ کاسٹ بھی فلم کی اسکریننگ مکمل ہونے سے پہلے ہی واپس چلی گئی تھی۔ اسی رات ’پروجیکٹ غازی‘ کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا گیا تھا کہ فلم کی ریلیز ملتوی کی جارہی ہے، جسے بہتری کے بعد دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں ہمایوں سعید، سائرہ شہروز اور شہریار منور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔یک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے کہا تھا کہ ’جب میں نے پریمیئر میں فلم دیکھی تو یہ ظاہر ہورہا تھا کہ یہ نامکمل ہے، میں نہیں چاہتا تھا کہ یہ فلم پروجیکٹ غازی کو پیش کرے، یہ ناظرین کو نہیں دکھائی جاسکتی، میں نے فلم کی ریلیز روکنے کے لیے چند کالز بھی کیں، میرے خیال سے فلم کو ابھی 4 سے 6 مہینے اور چاہئیں تاکہ اس کی بہتر ریلیز ہوسکے‘۔تاہم اس کے بعد سے اس سپر ہیرو فلم کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ اب شہریار منور نے اپنی اس فلم اور اس کی ریلیز کے حوالے سے ڈان سے بات کی۔شہریار منور نے فلم کی ملتوی کے فیصلے کے حوالے سے بتایا کہ ’فلم سازوں کے درمیان کچھ تکنیکی اختلافات کے باعث کچھ نے اسے ریلیز تاریخ سے 6 ماہ قبل ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا، اور یہی وجہ تھی کہ فلم نامکمل نظر آئی، مجھے اس لئے اور بھی زیادہ افسوس ہوا کیوں کہ ہم سب نے اس پر بہت محنت کی تھی‘۔ 29 سالہ اداکار نے مزید کہا کہ ’میں نے پھر بھی اپنا کام ایمانداری سے مکمل کیا، جبکہ اس فلم کی تشہیر بھی کی، میں فلم کے پریمیئر پر موجود نہیں تھا، میں جانتا تھا کہ ٹھیک نہیں اور جو فلم ہم نے تیار کی ہے وہ بھی اچھی نہیں، اس فلم کو بہتر انداز میں پیش کرنا چاہیے تھا‘۔ شہریار کے مطابق ’میں نے 6 ماہ تک اس فلم پر کام کیا، یہ الگ تھی اس لئے اس پر زیادہ محنت کی گئی، ہر روز 12 گھنٹے کام کرنے کے باوجود ایسا ہوا، اس کا مجھے افسوس ہے‘۔انہوں نے فلم کی ریلیز کے حوالے سے بتایا کہ ’اب فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار اس پر مل کر کام کررہے ہیں، امید ہے پروجیکٹ غازی چند ماہ میں بہتر انداز میں ریلیز کردی جائے، میں امید کرتا ہوں کہ اسے ریلیز کیا جائے کیوں کہ ایک سال کی محنت اس کے ساتھ جڑی ہے‘۔خیال رہے کہ ’پروجیکٹ غازی‘ پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم تھی، اس فلم کی ہدایات نادر شاہ نے دی ہیں، جب کہ فلم ایک سپر ہیرو فوجی کی جدوجہد کے ارد گرد گھومتی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: