نگران وزیراعظم سےجاپانی سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات

13 Jun, 2018 پی ٹی وی نیوز
جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے اسلام آباد میں نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ملاقات کی اور انھیں جاپانی وزیراعظم کی طرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ انکا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دہشگردی کے خاتمے میں پاکستانی حکومت اور عوام کی کامیابیوں کی قدر کرتا ہے۔ انھوں نے پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو بھی سراہا۔ وزیراعظم ناصرالملک نے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اقتصادی اور ترقیاتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔انھوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال کے بارے میں تاثر کو تبدیل ہونا چاہیئے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: