اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں مزید اضافہ، تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر120روپے کی ریکارڈسطح سے تجاوز کرگئی

13 Jun, 2018 نوائے وقت
روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مداخلت بھی کام نہ آ سکی ۔پاکستان کے انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر120روپے کی ریکارڈسطح سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مقامی کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جار ی ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 119.75روپے سے بڑھ کر120.30روپے اور قیمت فروخت 119.85روپے سے بڑھ کر120.40روپے پر جا پہنچی اسی طرح 20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 121روپے سے بڑھ کر121.30روپے اور قیمت فروخت 121.50روپے سے بڑھ کر121.70روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 140.50روپے اور قیمت فروخت142.50روپے پر برقرار رہی جبکہ70پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 160.50روپے سے گھٹ کر159.80روپے اور قیمت فروخت162.50روپے سے گھٹ کر161.80روپے پر آگئی
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: