ریٹرننگ افسر نے آصف علی زرداری کو 18 جون کو طلب کرلیا

13 Jun, 2018 اب تک
ریٹرننگ افسر نے آصف علی زرداری کو 18 جون کو طلب کرلیانوابشاہ: (13 جون 2018) ریٹرننگ افسر نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 18 جون کو طلب کرلیا ہے۔ آصف زرداری پر زرعی زمین کے ٹیکس نہ جمع کرانے کا اعتراض لگائے گئے ہیں۔سابق صدر آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر مزید دو افراد نے اعتراضات جمع کروادیئے۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ آصف زرداری نے 2000ء میں سانگھڑ میں 1500 ایکڑ زرعی زمین خریدی تھی جس کے وہ ٹیکس نادہندہ ہے۔آصف زرداری نے نوابشاہ کے حلقہ این اے 213 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرننگ آفسر نے آصف زرداری کو طلب کررکھا تھا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: