رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر پٹیل کے کاغذات نامزدگی مسترد

13 Jun, 2018 اب تک
رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر پٹیل کے کاغذات نامزدگی مستردکراچی: (13 جون 2018) الیکشن کمیشن نے رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر پٹیل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کے مطابق این اے 248 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالقادر پٹیل آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے۔ انہوں نے ایک کے بعد ایک 6 غیرملکی دورے کیے اور دوروں کے اخراجات 3 لاکھ 45 ہزار ظاہر کیے جو ناقابل یقین ہے۔تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ آرٹیکل 62 کے تحت عبدالقادر پٹیل کے کاغذات نامنظور کیے گئے ہیں کیونکہ غیرملکی دوروں پر خرچ رقم کی درست تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: