ضمنی الیکشن میں علی ترین کو شکست فاش دینے والے پیر اقبال شاہ بھی تحریک انصاف میں شامل

13 Jun, 2018 روزنامہ اوصاف
لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں برس کےآغاز میں ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شکست سے دوچار کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے اس بار ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔ لیکن ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پیر اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ کو منانے کے لیے --> فون کیا ہے اور پیر اقبال شاہ کو یقین دہائی کرائی ہے کہ انہیں حلقہ این اے 161 سے الیکشن لڑایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عبدالرحمان کانجو پیر اقبال شاہ کے گھر پہنچ گئے اس کے علاوہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے ان سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں این اے 161 سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الیکشن لڑانے کی یقین دہانی کرائی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: