پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیت لی

13 Jun, 2018 نیو
ایڈن برگ: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیت لی، دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے 84 رنزسے کامیابی حاصل کی۔ گرین شرٹس نے میچ جیت کر مزہ دوبالا کر دیا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 167 رنز کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن پہلے اوور سے مشکلات کا شکار رہی۔ فہیم اشرف نے تین جبکہ عثمان شنواری نے دو شکار کیے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں نئی ٹیم کی انٹری شاندار آغاز کے بعد پاکستان ٹیم لڑکھڑا گئی تھی مگر شعیب ملک پھر سے ڈھال بن گئے۔ سابق کپتان شعیب کے 22 گیندوں پر 49 رنز کی بدولت پاکستان ٹیم 166 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ فخر زمان نے 33، احمد شہزاد نے 24، حسین طلعت اور شاداب خان نے 17 رنز اسکور کیے۔ پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے: چوہدری نثار واضح رہے کہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 48 رنز سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: