ٹیسٹ کرکٹ کی نووارد ٹیم افغانستان کا بھارت سے ٹاکرا

13 Jun, 2018 وائس آف امریکہ اردو
واشنگٹن —افغانستان کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کا درجہ حاصل کرنے کے بعد اپنا اولین ٹیسٹ کل بھارت کے خلاف بنگالورو میں کھیل رہی ہے۔ یوں ٹیسٹ کرکٹ کی نوروارد ٹیم دنیا کی نمبر ایک ٹیم کے خلاف نبرد آزما ہو گی۔اس موقع پر بھارت کے وزیر اعظم نرندر مودی نے اپنے خاص پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے اور اُن کیلئے یہ نہایت خوشی کی بات ہے کہ افغانستان نے اپنا اولین ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے بھارت کا انتخاب کیا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: