فلم "لوڈ ویڈنگ" کی پہلی جھلک سامنے آگئی

14 Jun, 2018 نیو
لاہور :عید الفطر میں اب چند دن ہی رہ گئے ہیں اور اس تہوار کے موقع پر کئی پاکستانی فلموں کے درمیان خود کو منوانے کا مقابلہ ہوگا، مگر فلم انڈسٹری میں ابھی سے عیدالاضحیٰ کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی نئی فلم ' ویڈنگ ' کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے ، ڈائریکٹر نبیل قریشی کی یہ فیملی ڈرامہ فلم شادی کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایکٹر ان لاءکی کامیاب جوڑی ایک بار اکھٹے ہورہی ہے۔ فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر فلم کے آفیشل پوسٹر کو جاری کیا اور اس میں وہ اور مہوش حیات ایک موٹرسائیکل پر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ بہت زیادہ رنگ برنگ بلب دونوں کے ارگرد موجود ہیں ،گزشتہ ہفتے مہوش حیات نے اس فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی تھی۔ اس سے قبل نبیل قریشی، فضاءعلی میرزا اور فہد مصطفیٰ کی ٹیم نامعلوم افراد، ایکٹر ان لاءاور نامعلوم افراد 2 جیسی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔ اس فلم کو بنانے کے اعلان کے بعد نبیل قریشی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فلم ان کی دیگر فلموں کے مقابلے مختلف ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈنگ کی کہانی، ایکشن اور کاسٹ بھی مختلف ہوگی ، یہ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی اور اس کا مقابلہ ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے ہوگا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: