پاکستان کا سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ

14 Jun, 2018 پی ٹی وی نیوز
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سکاٹ لینڈ کو کلین سویپ کر دیا۔دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو چوراسی رنز سے شکست دی ۔سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی گئی۔۔ایڈنبرا میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسٹھ رنز بنائے۔اوپنر احمد شہزاد اور فخر زمان نے ٹیم کو ساٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا۔ احمد شہزاد چوبیس رنز بنا کر لیسک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔باسٹھ رنز کے مجموعی سکور پر فخر زمان سنتیس رنز بنا کر واٹ کو وکٹ دے بیٹھے۔ کپتان سرفراز احمد چودہ،حسین طلعت سترہ اور آصف علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔ پانچ وکٹیں گرنے کے بعد شعیب ملک اور شاداب خان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور چون رنز کی شراکت فراہم کی۔شاداب خان سترہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک انچاس رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سکاٹ لینڈ کے لیسک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم چودہ اعشاریہ چار اوورز میں صرف بیاسی رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سکاٹش بیٹنگ ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔’’کالم میک لیوڈ‘‘ پچیس جبکہ ’’ریچی برنگٹن‘‘ بیس رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف نے تین جبکہ عثمان خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عثمان شنواری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: