سرفراز پر قسمت کی دیوی مہربان ، کپتان نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا،بڑے بڑوں پر پیچھے چھوڑ دیا ، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

14 Jun, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سکاٹ لینڈ کو دو صفر سے ٹی ٹونٹی سیریز ہرانے کے بعد سرفراز احمد دنیا کے بہترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے لگاتار 8 سیریز جیتیں، سرفراز کی کامیابی کا تناسب86 فیصد ہے۔سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس کی فتوحات کا --> سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو کلین سویپ کر دیا اوربڑی کامیابی کیساتھ سرفراز احمد نے بڑا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، وہ دنیا کے کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے ہیں۔سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 22 میچ کھیلے جس میں سے 19 جیتے اور صرف 3 ہارے، قومی کپتان نے لگاتار آٹھویں سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اس طرح بطور کپتان ا ن کی کامیابی کا تناسب 86 فیصد ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: