فیفا ورلڈ کپ کا آج آغاز،افتتاحی تقریب میں سارنگ بلوچ پاکستانی پرچم لہرائیں گے

14 Jun, 2018 نیو
ماسکو: دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ فیفا ورلڈ کپ آج سے روس میں شروع ہوگا اور پہلا میچ سعودی عرب اور میزبان روس کے مابین کھیلا جائے گا جس میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا آج سے آغاز ہونے جارہا ہے جس کی افتتاحی تقریب کے لیے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ تقریب میں پاکستانی پرچم بھی لہرایا جائے گا اورینگ ایمبسیڈر سارنگ بلوچ پہلی بار پاکستانی پرچم لہرائیں گے۔ فٹبال فار فرینڈ شپ پروگرام کے تحت ماسکو میںپاکستان فٹبال فیڈریشن کا 3 رکنی وفد بھی موجود ہے جس میں سارنگ بلوچ پہلی بار پاکستان کا پرچم لہرائے گا۔نوجوان سفیر کے والدین کو بھی اس بڑے اعزاز پر فخر ہے ۔پاکستانی وفد میں سارنگ بطور ینگ ایمبسیڈر ، فرزاد محبوب بطور ینگ جرنلسٹ جبکہ یوسف معزم بطور ینگ کوچ پاکستان کی نمائندگی کر یں گے ۔ فٹبال ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز گروپ اے میں شامل میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان میچ سے ہوگا اور مقامی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں رات 8 بجے لزنیکی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جب کہ پاکستان میں یہ میچ رات 9 بجے دیکھا جاسکے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کے پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی جس میں فیفا کے رکن ممالک کے دستے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔ دنیا بھر سے فٹبال شائقین کی روس آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں کئی ہوٹلوں میں بکنگ پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔سعودی عرب اور مصر سمیت مسلم ممالک کی 7 ٹیمیں ورلڈکپ میں حصہ لے رہی ہیں جن کے کھلاڑی گراؤنڈ میں جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گے، اطلاعات ہیں کہ سعودی ٹیم کے کھلاڑی روزے کی حالت میں ہیں اور افطار کے کچھ ہی دیر بعد وہ میزبان روس کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ روس اور سعودی عرب کے درمیان آخری مرتبہ اکتوبر 1993 میں ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا تھا اور اس میچ میں سعودی عرب نے روس کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی۔روس کی ٹیم اب تک تین مرتبہ ورلڈ کپ میں حصہ لے چکی ہے جس میں 1994، 2002 اور 2014 کا ایونٹ شامل ہے لیکن تینوں مرتبہ اس نے اپنے گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: