انتظار کی گھڑیاں ختم :ورلڈ کپ فٹبال کا میلہ آج سےروس میں شروع ہوگا

14 Jun, 2018 اب تک
انتظار کی گھڑیاں ختم :ورلڈ کپ فٹبال کا میلہ آج سےروس میں شروع ہوگاماسکو(14جون، 2016) فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ آج سے روس میں شروع ہورہاہے۔تاریخ کے 21ویں ورلڈ کپ میں32 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔افتتاحی تقریب : ماسکوکے لیزنیکی اسٹیڈیم میں 2018کے فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز  رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا۔تقریب میوزیکل کنسرٹ پرمبنی ہوگی۔جس میں دلکش موسیقی کی دھنوں سے ماحول کوگرمایاجائے گا۔میگاایونٹ کے آغاز سے نصف گھنٹہ قبل کنسرٹ شروع ہوگا۔جس میں برطانوی گلوکار روبی ولیمز آواز کا جادو جگائیں گے، اور روس کی مشہور فن کارہ آئیدافولیناان کا ساتھ دیں گی۔ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں:تقریب میں موسیقی کے مختلف گروپس اپنے ایکٹ پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ 500سے زائد رقاص ، جمناسٹک کے ماہراور دیگرفنکاربھی اس میں حصہ لیں گے۔تقریب کا مرکزی خیال روسی ثقافت کواجاگرکرنا ہوگا۔ٹورنامنٹ کا آفیشل نغمہ بھی پیش کیا جائے گا۔ تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیاجائے گا۔جس سے اسٹیڈیم اوراس کے اردگرد کاایریارنگ ونورکی برسات میں ڈوب جائے گا۔تقریب میں ورلڈکپ ٹرافی دنیاکاسفرمکمل کرکے اسٹیڈیم میں داخل ہوگی۔ورلڈکپ میں شریک 32ٹیموں کا مارچ پاسٹ بھی تقریب کااہم حصہ ہے۔ہزاروں شیدائی میگاایونٹ دیکھنے روس پہنچ چکےہیں۔پورا روس فٹبال کے بخارمیں مبتلاہے۔مہمان خصوصی:برازیلین اسٹار رونالڈو تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔جس میں برٹش ایوارڈ یافتہ گلوکار روبی ولیمزآواز کاجادو جگائیں گے۔ان کا ساتھ روس کے مشہور فنکارہ آئیدہ فولینا دیں گی۔افتتاحی میچ:ماسکوکے لیزنیکی اسٹیڈیم میں فٹبال ورلڈکپ کاپہلا میچ گروپ اے کی میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔The 21st #WorldCup kicks off in the magnificent #LuzhnikiStadium only 1⃣6⃣ hours from now…🇷🇺vs🇸🇦#RUSKSA pic.twitter.com/hegfLthCNB— FIFA World Cup 🏆 (@FIFAWorldCup) June 14, 2018ورلڈ کپ شیڈول:فٹبال ورلڈ کپ 14جون سے 15جولائی تک جاری رہے گا۔ جس میں 64میچز کھیلے جائینگے۔عالمی مقابلے میں شریک 32ٹیموں کو 8گروپس میں تقسیم کیاگیاہے۔پہلے مرحلے میں گروپ کے درمیان میچز ہونگے۔ دوسرے مرحلے میں مختلف گروپوں کی 16ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ اس کے بعد کوارٹر فائنل، پھر سیمی فائنل اور آخر میں فائنل مقابلہ ہوگا۔میگاایونٹ کی فیورٹ ٹیمیں میگا ایونٹ جیتنے کے لیے فیورٹ ٹیموں میں  برازیل، اسپین، فرانس اور ارجنٹائن کا شمار ہونے لگا ہے جبکہ جرمنی کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ ہمیشہ کی طرح میزبان ٹیم اپنے ہجوم کا فائدہ اٹھاکر مقابلے جیتنےکی سر توڑ کوشش کرے گی۔یہ بھی پڑھیے؛فٹبال ورلڈ کپ کی مختصر تاریخ اورجیتنے والی ٹیموں کا احوالورلڈکپ فٹبال 2018:شائقین کو بے چینی سے انتظار، لاکھ ٹکٹس گھنٹہ بھر میں فروخت14-06-2018 2018 begin today FIFA world Cup Moscow today
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: