’زیرو‘ میں شاہ رخ اور سلمان خان کی ایک ساتھ عید ڈانس

14 Jun, 2018 ڈان نیوز
بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی آنے والی کا سب کو انتظار ہے، جسے رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا۔تاہم شائقین کو عید کا تحفہ دینے کے لیے فلم کی ٹیم نے ’زیرو‘ کا عید ٹیزر جاری کردیا، جسے شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔’زیرو‘ کے عید ٹیزر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کو بھی دکھایا گیا ہے، جو چھوٹے قد کے شاہ رخ کے ساتھ عید ڈانس کرتے نظر آتے ہیں۔ایک منٹ 20 سیکنڈ دورانیے کے ٹیزر میں صرف شاہ رخ اور سلمان خان کو ہی دکھایا گیا ہے، جو دونوں کسی تقریب میں شامل ہوکر ڈانس کرتے ہیں۔Yeh lo..yeh lo ki taraf se...Iss baar Eid Ka Meetha bahut Tez hai. To everyone from me and the whole team of Zero...Eid Mubarak. Love u all & hope u like it. — Shah Rukh Khan (@iamsrk) ٹیزر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سلمان خان کسی تقریب میں خصوصی ڈانس کے لیے اسٹیج پر آتے ہیں، تاہم اس سے قبل ہی شاہ رخ اسٹیج پر نمودار ہوتے ہیں اور وہ لوگوں کا ہجوم دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔بعد ازاں سلمان خان بھی شاہ رخ کے پیچھے نمودار ہوکر محفل کو چار چاند لگا دیتے ہیں اور پھر دونوں اداکار مل کر عید ڈانس کرتے ہیں۔ ’فلم زیرو کے ساتھ تیزی سے بچہ بن رہا ہوں‘ہدایت کار آنند ایل رائے کی اس فلم میں سلمان خان خصوصی طور پر دکھائی دیں گے، ساتھ ہی اس فلم میں آنجھانی اداکارہ سری دیوی بھی مختصر خصوصی کردار میں دکھائی دیں گی۔—اسکرین شاٹاس فلم میں رانی مکھرجی اور کاجول سمیت دیگر بولی وڈ اداکاروں کو بھی مختصر کردار میں دکھایا جائے گا۔ ’زیرو‘ میں شاہ رخ کا بونا روپ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔دوسری بار تینوں اداکار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے، اس سے قبل تینوں اداکار 2012 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک ایکشن فلم ’جب تک ہے جان‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔’زیرو‘ کو رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: