عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا

14 Jun, 2018 اب تک
عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگااسلام آباد: (14 جون، 2018)تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی مزید تقسیم کے حوالے سے غور کرے گا،عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی درخواستوں کا بھی جائزہ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کے لیے بھرپور تیاری شروع کر دی ہے۔ملک کے طول و عرض سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے کو کافی تنازعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کارکنان کو اعتراض ہے پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کیا گیا ہے اور ٹکٹیں دیتے وقت لوٹوں اور ایسے لوگوں کو ترجیح دی ہے جن کی پارٹی کے لیے کوئی خدمت نہیں ہے بلکہ وہ حال ہی میں دوسری جماعتوں سے پرواز کر کے تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔دوسری جانب ایسے اراکین کو ٹکٹ دینے کے حوالےسے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم بہت سوچ سمجھ کہ کی ہے اور ایسے امیدواروں کو ترجیح دی ہے جو اہنے علاقے میں خاصا سیاسی اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور مستقبل میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے نشست بھی جیت سکتے ہیں ۔تاہم کارکنان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے نظر ثانی کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔تحریک اںصاف نے اپنے بقیہ حلقوں سے بھی انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے۔تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج ہو گا۔عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج دن ڈھائی بجے بنی گالہ میں ہوگا، جس میں پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی مزید تقسیم کے حوالے سے غور کرے گا جبکہ عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی درخواستوں کا بھی جائزہ لیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف عید الفطر کے بعد ملک بھر میں باقاعدہ انتخابی مہم شروع کریگی ، ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں جلسے کئے جائینگے جس سے عمران خان سمیت مرکزی قیادت خطاب کریگی۔ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے پانچ انتخابی حلقوں کے علاوہ بڑے شہروں میں روزانہ تین سے چار بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے۔یہ بھی پڑھیےچوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض خارجپی ٹی آئی نے چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کردیاAbbtakk Pakistan Imran To Preside Party Meeting To Discuss Distribution of Tickets Islamabad] pakistan news
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: