انتخابات سے قبل دھاندلی کا سلسلہ جاری,آئینی‘انتظامی‘اصلاحات نہ کی گئیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا:فاروق ستار

14 Jun, 2018 نوائے وقت
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے‘ آئینی‘ انتظامی ‘ اصلاحات نہ کی گئیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا‘ پپپلز پارٹی انتخابی مہم کیلئے سرکاری وسائل اور سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کررہی ہے‘ سیاسی جماعتوںکو بیرون ملک سے بھی پیسہ مل رہا ہے جو قبل از انتخابات دھاندلی ہے‘ پاکستان کے اندر صو بہ سندھ سمیت نئے صوبے اور انتظامی یونٹس بنائے جائیں۔ جمعرات کو فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر نئے انتظامی یونٹس ملکمیں نہیں بنیں گے تو پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ بنیادی اصلاحات نہ کرنا اور نئے صوبوں کا قیام پاکستان میں وقت کی ضرورت ہے۔ انتخابات سے قبل دھاندلی کا سلسلہ ہے اور ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ لوگوں میں اضطراب اور بے چینی ہے جس کو ہم نے روکا ہوا ہے۔ عوام کو ان کے حق نمائندگی سے محروم کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی سرکاری مشینری انتخابات کے لئے استعمال کررہی ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی انتخابی اصلاحات میں کوئی کام نہیں کیا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو برابری کی سطح پر کام کرنے نہیں دیا جارہا۔ عدالتی فیصلے کے باوجود سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان کا ووٹ بینک کم نہیں ہوگا لوگوں کا اعتماد سیاسی رہنماﺅں اور جماعتوں سے اٹھتا جارہا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: