کھیلوں کی دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز میں چند گھنٹے باقی

14 Jun, 2018 روز ٹی وی
ماسکو: روس میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا آج سے آغاز ہونے جارہا ہے جس کی افتتاحی تقریب کے لیے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔فٹبال ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز گروپ اے میں شامل میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان میچ سے ہوگا اور مقامی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں رات 8 بجے لزنیکی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جب کہ پاکستان میں یہ میچ رات 9 بجے دیکھا جاسکے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کے پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی جس میں فیفا کے رکن ممالک کے دستے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبالر سارنگ بلوچ سبز ہلالی پرچم تھامے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دنیا بھر سے فٹبال شائقین کی روس آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں کئی ہوٹلوں میں بکنگ پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔ورلڈ کپ 2018 کے لیے 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ایونٹ میں مجموعی طور پر 64 میچز کھیلے جائیں گے۔سعودی عرب اور مصر سمیت مسلم ممالک کی 7 ٹیمیں ورلڈکپ میں حصہ لے رہی ہیں جن کے کھلاڑی گراؤنڈ میں جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گے۔روس بمقابلہ سعودی عرباطلاعات ہیں کہ سعودی ٹیم کے کھلاڑی روزے کی حالت میں ہیں اور افطار کے کچھ ہی دیر بعد وہ میزبان روس کے خلاف میدان میں اتریں گے۔روس اور سعودی عرب کے درمیان آخری مرتبہ اکتوبر 1993 میں ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا تھا اور اس میچ میں سعودی عرب نے روس کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی۔روس کی ٹیم اب تک تین مرتبہ ورلڈ کپ میں حصہ لے چکی ہے جس میں 1994، 2002 اور 2014 کا ایونٹ شامل ہے لیکن تینوں مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں اس نے اپنے گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔سعودی اسکواڈ:
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: