گردوں کی غیر قانونی خرید وفروخت میں ملوث گروہ گرفتار

14 Jun, 2018 اب تک
گردوں کی غیر قانونی خرید وفروخت میں ملوث گروہ گرفتارفیصل آباد : (14 جون، 2018) ایف آئی اے نے فیصل آباد میں گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت کی اطلاعات پر غیر قانونی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ستیانہ روڑ پر واقع ایک نجی اسپتال پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے چھاپا مارا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے ساجد اکرام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں لاہور کی ایک 35 سالہ خاتون کو 19 سالہ نوجوان ابرار کا گردہ لگانے کے لیے آپریشن جاری تھا۔ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیےایف آئی اے کے مطابق جس کے لیے ڈونر ابرار کو پانچ لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی،چھاپے کے دوران آپریشن میں مصروف دو ڈاکٹروں اور طبی عملے سمیت گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مریضہ اور ڈونر کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ دوسری جانب نجی اسپتال کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، ایف آئی اے کی ٹیم نے اسپتال کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپتال میں ٹرانسپلانٹ کا غیرقانونی دھندہ کئی سالوں سے جاری تھا،غریب افراد کو پیسوں کاجھانسہ دے کر ان کے گردے نکالے جاتے تھے، جبکہ مریضوں سے بھاری رقوم لے کر ان کے گردے ٹرانسپلانٹ کیے جاتے تھے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: