پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کا پہلا پوسٹر جاری

14 Jun, 2018 اب تک
پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کا پہلا پوسٹر جاریویب ڈیسک:(14 جون 2018) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ مہوش حیات کی نئی فلم لوڈ ویڈنگ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار نبیل قریشی کی یہ فیملی ڈرامہ فلم شادی کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایکٹر ان لاء کی کامیاب جوڑی ایک بار اکھٹے ہورہی ہے۔فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر فلم کے آفیشل پوسٹر جاری کیا ہے جس میں وہ اور مہوش حیات ایک موٹرسائیکل پر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ بہت زیادہ رنگ برنگ بلب دونوں کے ارگرد موجود ہیں۔Here comes the poster of most awaited movie of the year #LoadWedding starring our national crush @fahadmustafa26 and @MehwishHayat ❤Best onscreen couple ever💖💖Best of luck for your films 💓💋 pic.twitter.com/QegTEy6oP1— Urooj Shaikh (@UFahadian) June 13, 2018گزشتہ ہفتے اداکارہ مہوش حیات نے فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی تھی۔The moment you’ve been waiting for. I am so excited to be sharing the first look from my film “loadwedding”. ♥ releasing This Eid ul Azha !!! #MehwishHayat #Loadwedding #filmwalapictures #releasingeidulazha2018🌼 Hair n makeup @waqar_makeup Pc: @danish.tariqA post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on Jun 7, 2018 at 7:21am PDTاس سے قبل نبیل قریشی، فضاءعلی مرزا اور فہد مصطفیٰ کی ٹیم نامعلوم افراد، ایکٹر ان لاءاور نامعلوم افراد 2 جیسی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔فلم لوڈ ویڈنگ کو بنانے کے اعلان کے بعد نبیل قریشی نے کہا تھا کہ یہ فلم ان کی دیگر فلموں کے مقابلے مختلف ہوگی۔فلم لوڈ ویڈنگ عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: